پریانکا چوپڑا نے اپنی نجی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح عمری میں نجی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونم باجوہ کو سجل علی کی خوبصورت بھا گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب وہ 17 برس کی ہوئیں تو بھائی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بھارت میں ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لیں اور یوں ان کی خوبصورتی نے ان کی زندگی کا رخ موڑ دیا۔اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سوانح عمری مکمل کر لی ہے اور اسے پڑھنے کے خواہش مند قبل از وقت اس کا آرڈر دے سکتے ہیں،اداکارہ کی سوانح عمری میں ان کی ذاتی زندگی کے تمام واقعات،حالات اور رازوں کو شائقین کے سامنے بہادری سے بیان کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی سوانح عمری میں بچپن سے لے کر معروف شخصیت بن جانے اور ایشیا چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کے واقعات کو بھی بیان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زیبا بختیار نے کامیاب زندگی گذارنے کا گر بتا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں