لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے مری کے دورے کا تجربہ بیان کردیا اورانکشاف کیا کہ وہاں کے ہوٹلوں پر سیاستدانوں کا راج ہے۔ انٹرنیٹ پر اپنی ویڈیو میں فضا علی کاکہناتھاکہ بچوں کی فرمائش پر مری جانے کا فیصلہ کیا، روانگی سے پہلے آن لائن ہوٹل کے کمرے دیکھے مگر وہاں پہنچے تو انہیں حیرانگی ہوئی کہ جو تصاویر انہیں دکھائی گئیں، کمرے ان سے مختلف تھے، اب چونکہ پہنچ چکے تھے تو مجبور تھے، ہوٹل انتظامیہ نے ایک رات کا کرایہ20 ہزار روپے ایڈوانس میں وصول کیا مگر پانی بھی دستیاب نہیں تھا،، ہوٹل انتظامیہ سے پانی کی عدم فراہمی پر بار بار شکایت بھی کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد وہاں سے روانہ ہونا پڑاجبکہ مذکورہ ہوٹل میں تین چائے کے 2 ہزار روپے ادا کرنے پڑے اداکارہ کاکہناتھاکہ وہاں زیادہ تر ہوٹلوں کا کاروبار سیاستدانوں کا ہے جو منافع کمانے کے لیے اثررسوخ کا استعمال کرتے ہیں۔
