بیوی کو طلاق دینا زندگی کی سب سے بڑی ندامت ہے،اداکارجاوید شیخ

بیوی کو طلاق دینا زندگی کی سب سے بڑی ندامت ہے،اداکارجاوید شیخ

لاہور( شوبز ڈیسک) فلم وڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بیوی کو طلاق دینا زندگی کی سب سے بڑی ندامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شو میں دوران گفتگو اداکار نے بتایا کہ پہلی بیوی زینت منگی کو طلاق دینا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اور ندامت ہے۔انہوں نے کہا میں بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا نہ میرے بچے اس فیصلے پر راضی تھےمگر حالات ایسے تھےاور طلاق کے بعد بہت مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرے بچے شہزاد اور مومل نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا ایک ٹوٹے رشتے کے درمیان ایک ناگزیر پرورش پانا پڑی۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بیوی کو طلاق نہیں دینی چاہیے تھی جو میں زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی،طلاق کے نتیجے میں بچوں کو 3 سال تک دور رہنا پڑا جو بہت مشکل وقت تھا۔اداکار نے بتایا کہ ان کے پوتے نے میری فلم ’طیفا ان ٹربل 200 مرتبہ دیکھی،اور ان کیساتھ میرے اچھے اور پیار والے تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں