کراچی ( شوبز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ ڈر گئی تھیں اس لیے انہوں نے منع کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نےکہا کہ جب میں خبروں میں رہتی تھی تو لوگ اعتراض کرتے تھے، اور جب خبروں میں نظر نہیں آتی تب بھی لوگ پوچھتے ہیں، میں اپنے بیگ، برانڈڈ جوتے، برانڈڈ کپڑے ایک بار پہننے کے بعد عطیہ کردیتی ہوں، میرے پاس اضافی ڈالرز بھی موجود ہے، اگر کسی کو چاہیے تو میں دینے کے لیے تیار ہوں۔ میرا کی فلم باجی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میری فلم کی وجہ سے مجھے باجی کہہ کر پکارتا ہے تو یہ میرے لیے عزت کی بات ہے، مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے باجی کہتے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ میری حوصلہ افزائی اور عزت کررہے ہیں۔