ماہرہ خان نے صبح دیر تک سوئے رہنے کی وجہ بتادی

ماہرہ خان نے صبح دیر تک سوئے رہنے کی وجہ بتادی

لاہور(شوبز رپورٹر) فلم سٹار ماہر ہ خان نے صبح دیر تک سوئے رہنے کی بالآخر خود ہی وجہ بتادی اور کہا ہے کہ دوسروںکے معاملات میں نہیں پڑتی اپنی ہی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کاکہناتھاکہ عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں، میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی ۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ اپنے کام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، اس لئے اختلاف اصولوں پر کرتی ہوں ،شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ بہت سے خوبصورت چہرے ٹیلنٹ نہ ہونے کی وجہ سے گمنامی کے اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں