bushra insari in malka tabasum

”ملکہ تبسم“میں بشریٰ انصاری کی شاندار پرفارمنس،مداحوں اور شوبز شخصیات کا خراج تحسین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کامیڈی شو ”ملکہ تبسم “ میں شاندار پرفارمنس پر اداکارہ بشریٰ انصاری کو شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
بشریٰ انصاری کے تھیٹر کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ کوتین جولائی سے کراچی آرٹس کونسل میںروزانہ کی بنیاد پر پیش کیا جا رہا ہے۔کامیڈی شو کی ہدایات داور محمود نے دی جبکہ سکرپٹ سید نینی نے لکھا ہے، شو میں بشریٰ انصاری اپنی زندگی کے سچے واقعات بھی سناتی دکھائی دیتی ہیں۔
”ملکہ تبسم‘ ‘بشریٰ انصاری کا پہلا اسٹینڈ اپ کامیڈی تھیٹر شو ہے،سوا گھنٹے دورانئے کے شو میں بشریٰ انصاری اپنی زندگی کے سچے واقعات سمیت ملک کے حالیہ واقعات اور ماضی پر بھی اچھوتے انداز میں گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اڑھائی کروڑ کا فراڈ،بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل عدالت میں پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں