نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں عدالت میں پیش ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا رانچی کی عدالت میں پیش ہوئیں ،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان پر مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں،عدالت نے امیشا پٹیل کو 18 جون کو مشروط ضمانت دی تھی۔
امیشا پٹیل کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باونس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا،ان کا موقف تھا کہ اداکارہ کو فلم بنانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دیئے تاہم نہ تو فلم بنی اور نہ ہی سود سمیت پیسے واپس ملے،امیشا پٹیل نے جو چیک دئیے تھے وہ بھی باونس ہوگئے جس کے بعدانہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پریانکا چوپڑا کے بعد انوشکا شرما نے بھی ‘جی لے ذرا’ میں کام سے معذرت کرلی