ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈاداکار عامر خان کی صاحبزادی ارا خان نے ڈپریشن اور اپنی دماغی صحت پر کھل کر بات کی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ارا خان نے بتایا کہ وہ والدین کی طلاق کے بعد ڈیریشن کا شکار ہوگئیں، والدین کی علیحدگی بالکل دوستانہ انداز میں باہمی رضامندی سے ہوئی لیکن اس کے باوجود میں غمزدہ ہوگئی، وہ 5 برس سے ڈپریشن سے لڑ رہی ہیں، والدین کی طلاق کے بعد وہ تقریبا ڈیڑھ برس تک غمزدہ رہیں اور کھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔
اس نے بتایا کہ مجھے اپنی دماغی صحت سے متعلق تب پتا چلا جب میں 8 گھنٹے روتی اور 10 گھنٹے سوتی تھی، میں نے پھر نیدرلینڈ کا کالج چھوڑ کر بھارت آنے کا فیصلہ کیا۔ ارا خان نے لوگوں کو دماغی صحت سے متعلق آگاہی اور مدد فراہم کرنے کےلیے ایک فاونڈیشن بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان اورفلمساز راج کمار ہیرانی ایک بار پھر مل کر فلم بنانے کو تیار