معروف گلوکارہ کی پرفارمنس سے چند لمحے قبل موت ہوگئی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون کی پرفارمنس سے چند منٹ پہلے موت ہوگئی ۔
بتایاگیا ہے کہ گمچیون کے کلچر سینٹر میں 46 سالہ گلوکارہ کا نام پکارا گیا تو وہ سٹیج پر نہیں آئیں جس کے بعد انہیں تلاش کرنا شروع کردیا گیا تھا۔ایونٹ کے ملازم نے گلوکارہ کی لاش باتھ روم میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جرم کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں