سوارا بھاسکر نے اپنی سوتن کا تعارف کروا دیا

ممبئی(شوبز رپورٹر)بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنی سوتن کا تعارف کروا دیا،وہ اپنے خاوند فہد احمد کے دوست عریش قمر کو اپنی سوتن کہتی ہیں۔

ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے عریش کیلئے سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا اورلکھا کہ ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہنے کا بہت شکریہ،ہماری شادی کی دستاویزات عدالت میں وقت پر جمع کروانے،شادی کا گواہ بننے اور میری بہترین سوتن بننے کا شکریہ۔خیال رہے کہ فہد احمد سماج وادی پارٹی کے شعبہ نوجوانان کے صدر ہیں جن سے سوارا کی شادی رواں برس فروری میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں