How was the 'Mant' house built and who designed it Shah Rukh Khan revealed the secret

’منت‘ گھرکیسے بنایا اور کس نے ڈیزائن کیا؟شاہ رخ خان نے راز کھول دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی میں ان کا گھر ’منت‘ ان کا خواب تھا لیکن اس کو خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ اور جب پیسے جوڑ کر خرید لیا تو اس کو ڈیزائن کرنے کیلئے جتنا بجٹ بنایا وہ میری سیلری سے بھی باہر تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق میڈیا سے ایک تازہ گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی رہائش گاہ ’منت‘ سے ان کی بیوی گوری خان کے انٹیریئر ڈیزائن کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔شاہ رخ خان نے بتایا ”ممبئی میں اپارٹمنٹ بنگلوں سے زیادہ مہنگے ہیں، ہم نے کچھ پیسے جوڑ کر منت کو خرید لیا لیکن اس کو ڈیزائن کرنے کیلئے ہمارے پاس بالکل پیسے نہیں تھے“۔انہوں نے بتایا ”ہم نے ایک انٹیریئر ڈیزائنر کو بلایا اور اس نے گھر کو ڈیزائن کرنے کیلئے جتنا بجٹ بنایا وہ میری سیلری سے بھی باہر تھا“۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے گوری سے اسے ڈیزائن کرنے کا کہا اور پھر ان کے سفر کا آغاز ہوا، ان دونوںنے چھوٹی چھوٹی چیزیں خرید کر گھر کو ڈیزائن کیا اور اس میں کچھ وقت لگا لیکن کام ہوگیا۔بالی وڈ کنگ اپنے اگلی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں جبکہ راج کمار ہیرانی کے ساتھ ان کی پہلی فلم ’ڈنکی‘ بھی پائپ لائن میں موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں