دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والے فلم ” ٹائیگر 3 ” کا سین لیک ہوگیا۔ مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کترینہ کیف خوبصورت سفید مختصر لباس میں ملبوس پرکشش مقام پر سلمان خان کے ساتھ ایک سین کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکار سلمان خان کو ان کی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو فلم ٹائیگر 3 کے سیٹ سے لیک ہوئی ہے۔ مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کترینہ کیف خوبصورت سفید مختصر لباس میں ملبوس پرکشش مقام پر سلمان خان کے ساتھ ایک سین کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ اداکار سلمان خان کو گرے ٹی شرٹ اور ڈینم کا سوٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے اپنی کمر کے گرد پرنٹ شدہ شرٹ بھی لپیٹ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ فلم “ٹائیگر 3” کو منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں, ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف کے علاوہ عمران ہاشمی اہم کردار ادا کریں گے، یہ فلم اس سال دیوالی پر ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔