کومل رضوی کا اپنے مایوں پر انڈین گانے پر رقص

کراچی (شوبز ڈیسک) حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی گلوکارہ و اداکار کومل رضوی کی رسم حنا میں رقص کرنے کی ویڈیو اور تقریب کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کومل رضوی کی معروف امریکی بزنس مین علی اپل کے ساتھ نکاح کی خبریں رمضان کے آخری ایام میں سامنے آئیں جبکہ اداکارہ نے خود بھی انسٹاگرام پر نکاح کی تصدیق کی۔اب کومل رضوی کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں ہیں جن میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے کجرا رے پر ایشوریا رائے کی طرح ڈانس کررہی ہیں جبکہ تقریب میں بیٹھے لوگ ان کو داد دے رہے ہیں اور پرفارمنس سے محظوظ بھی ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ گلوکارہ کی تقریب کی دیگر تصاویر بھی سامنے آئیں، جن میں وہ زرد رنگ کا جوڑا پہن کر رسم بھی کروا رہی ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی اس تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں