2 ارب ڈالرز کمانے والی فلم اواتار 2 کا اصل منافع صرف 53 کروڑ ڈالرز

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ فلم اواتار دی وے آف واٹر تاریخ کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے جس نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

اواتار دی وے آف واٹر کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو کے دوران جب فلمساز جیمز کیمرون سے پوچھا گیا کہ کتنے بزنس کے بعد اواتار 2 سے مالی نقصان نہیں ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے،جس کے بعد ہم اسے کامیاب کہہ سکیں گے تاہم اب مذکورہ فلم دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی تیسری بڑی فلم ہے مگر اتنا بزنس کرنے کے باوجود اس سے ہونے والا منافع حیران کن حد تک کم ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اواتار 2 کی 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدنی میں سے ہونے والا منافع محض 53 کروڑ ڈالرز سے کچھ زیادہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں