بالی ووڈ فنکاروں کی عید الفطر پر اپنے انداز میں مبارکباد

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فنکاروں نے عید الفطر پر اپنے اپنے انداز میں اپنے مداحوں کو مبارکباد دی ہے۔ اداکارہ سارہ علی خان نے آداب کہہ کر عید کی مبارک باد دی ۔ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر عید مبارک لکھا اور ایک تصویر شیئر کی جس پر یہ دعا درج تھی کہ اللہ آپ کے تمام خوابوں اور امیدوں کو پورا کرے۔ سلمان خان نے عید پر جاری ویڈیو میں اپنی اس فلم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عید کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں اور میری فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ضرور دیکھیں۔ اداکار سنی دیول نے ٹویٹ میں عید مبارک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعا لکھی تھی کہ عید الفطر مبارک! سب کو اچھی صحت، سکون اور خوشیاں نصیب ہوں۔ علاوہ ازیں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، ہریتک روشن، سنجے دت اور کئی دیگر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں