مادھوری ڈکشٹ کو ملالہ یوسفزئی کی یاد ستانے لگی

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈاداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر مادھوری ڈکشٹ کتاب کے عالمی دن پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے متاثر نظر آئیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائبریری میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔انہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ملالہ یوسفزئی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یاد رکھیں کہ ایک کتاب،ایک قلم، ایک بچہ اور ایک استاد دنیا کو بدل سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو کتاب کے عالمی دن کی مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں