لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے مداح نکلے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ میں بھارت کے عظیم موسیقار اے آر رحمان کو بہت پیار کرتا ہوں وہ لیجنڈری میوزیشن ہیں مجھے اچھا لگا کہ اے آر رحمان نے میرا گانے کو دوبارہ سے ارینج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے۔ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں یہ تاریخ نہیں تھی۔ ایک سوال پر ساحر نے کہا کہ میں بطور کمپوزر آسکر کے لیے بھی نامزد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ BAFTA بھی حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کینیڈا سے بطور میوزک ڈائیریکٹر میوزک ایوارڈ بھی حاصل کیا پاکستان کا نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا جبکہ 2020 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
