کراچی (شوبز ڈیسک) اداکاراورمیزبان مانی نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ حرا مانی بھی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں ، آنے والی فلم میں وہ اور حرا ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک انٹرویو میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے مانی نے بتایا کہ وہ اور انکی اہلیہ نیبل قریشی کی فلم کر رہے ہیں جوکہ اگلی عید پر ریلیز ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے ساتھ ہی حرا فلم میں اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔ مانی نے بتایا کہ اگلی فلم میں ناظرین ان کو اور ان کی اہلیہ کو پہچان نہیں سکیں گے۔ فلم کا نام اب تک ساجن محل رکھا گیاہے۔مانی نے فلموں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کریں۔