کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز ستاروں نے بھی بھرپور انداز میں میٹھی عید منائی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور سب کو عید مبارک کہا اور اللہ سے دعا کی کہ وہ اس دن کی مناسبت سے ہم سب پر اپنا رحم اور کرم فرمائے۔اداکارہ عائزہ خان نے اپنی فیملی کے ساتھ عید منائی اور شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی رمانوی تصاویر بھی شیئر کی۔اداکارہ صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ میری عیدی کہاں ہے۔گلوکار عاطف اسلم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کر کے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دی۔اداکارہ حنا الطاف نے اپنے شوہر آغا علی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔
