کیا عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے؟مشہور جوڑی نے خاموشی توڑ دی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے عید کے موقع پر اپنی تصاویر شیئر کرکے علیحدگی کی افواہیں کو ختم کردیا۔”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ عروہ حسین اور فرحان حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں خوبصورت جوڑی عرصے بعد ایک ساتھ نظر آرہی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی اِن تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ ان کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کرتا زیب تن کر رکھا ہے۔عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سمیت ساتھی شوبز فنکاروں نے بھی فرحان سعید اور عروہ حسین کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں