کامران شاہد کی فلم ”ہوئے تم اجنبی‘ ‘کا ٹریلر جاری

کراچی (شوبز رپورٹر) سینئر اینکر و تجزیہ کار کامران شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم ”ہوئے تم اجنبی “ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فلم کی کہانی سقوط ڈھاکا کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں 1971 کے مناظر عکسبند کئے گئے ہیں۔فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔
فلم کے ٹریلر میں ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت کرتے اور بعد ازاں جنگ شروع ہونے کے بعد ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے،فلم کی کاسٹ میں اداکار میکال ذوالفقار، سعدیہ خان سمیت ثمینہ پیرزادہ اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ’ہوئے تم اجنبی‘ میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں جبکہ فلم کا ٹائٹل ٹریک علی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اینکر پرسن کامران شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عیدالفطر پر پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں