معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے شوہر پر شرمناک الزام عائد کردیا


ممبئی (شوبز ڈیسک)ہندوستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اپنے شوہر اور سسرال پر شرمناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازالدین صدیقی اور ان کے اہل خانہ انہیں کھانا، بستر اور حتیٰ کہ باتھ روم استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔
معروف بھارتی اخبار” ہندوستان ٹائمز “کی رپورٹ کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے وکیل رضوان صدیقی کے ذریعے بیان میں کہا تھا کہ ’رضوان صدیقی اور ان کے اہل خانہ نے میری مو¿کلہ عالیہ صدیقی کو گھر سے بے دخل کرنے کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، مو¿کلہ کے خلاف جائیداد کے تنازع پر شکایت درج کی گئی، پولیس کے ذریعے عالیہ صدیقی کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں اور ہر ایک دن پولیس سٹیشن بلایا جارہا ہے، وہ پولیس کے رویے اور پولیس محکمے کی ناکامی کو ان سے منسوب نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ پولیس افسران کے سامنے میری مو¿کلہ عالیہ صدیقی کی توہین کی گئی لیکن کوئی بھی پولیس افسر میری مو¿کلہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف ان کے شوہر نواز الدین صدیقی کے ساتھ تعلق پر سوال اٹھایا گیا بلکہ ان کے چھوٹے بیٹے کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی پولیس افسران کے سامنے سوال اٹھایا گیا، تعزیراتِ انڈیا کی دفعہ 509 کے تحت میری مو¿کلہ کی جانب سے درج ہونے والی شکایت پر پولیس افسر نے کوئی کارروائی نہیں کی، نواز الدین صدیقی اور ان کے اہل خانہ نے گزشتہ 7 روز کے دوران کھانا، سونے کے لیے بستر اور نہانے کے لیے باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، میری مو¿کلہ کے اردگرد باڈی گارڈ تعینات کردیے ہیں، جس جگہ میری مو¿کلہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے ہیں،اس سب کے باوجود نواز الدین صدیقی اور ان کے اہل خانہ نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح عدالت میں کیس درج کرنے کے لیے میں مو¿کلہ کا دستخط حاصل نہ کرسکوں، ان تمام دھمکیوں اور پولیس افسران کی مدد نہ کرنے کے باوجود میں نے اور میری ٹیم نے عدالت میں درخواست دائر کرنے کے لیے مو¿کلہ کےدستخط حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کی والدہ کی جانب سے بہو کے خلاف جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کرنے کے بعد عالیہ صدیقی نے ہراساں ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اس قبل عالیہ صدیقی اپنے شوہر نواز الدین صدیقی سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرچکی ہیں،انہوں نے 2018 میں نوازالدین صدیقی پر الزام لگا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر نجی جاسوسوں سے اپنی اہلیہ کا فون ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی اور عالیہ کی شادی کو 10 سال کا عرصہ ہوچکا ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔2017 میں یہ افواہیں سامنے آئیں تھی کہ ان دونوں کے تعلقات خراب ہورہے ہیں جبکہ ان کی طلاق بھی ہورہی ہے تاہم دونوں نے ہی ان خبروں کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا۔دوسری جانب عالیہ صدیقی نے اے بی پی نیوز کو اس حوالے سے بتایا کہ مجھے نواز سے ایک نہیں بلکہ کئی مسائل ہیں اور وہ سب خاصے سنگین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں