جنت مرزا نے عمر بٹ کو ”بے وفا“ قرار دیتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا


اسلام آباد(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ کو ”بے وفا “ قرار دیتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حال ہی میں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ کی سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر بٹ نے ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ہے، ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا کہ ہم تعمیر کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا، سب کچھ چھوڑ دیا۔انہوں نے لکھا کہ عمر بٹ نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ گھر کی خواتین کی بجائے دوسری عورتوں سے ملنے والی توجہ سے متاثر ہو گیا تھا، میں نے عمر کے رویے میں تبدیلیاں دیکھی تھیں لیکن میں نے انہیں نظر انداز کیا کیونکہ میں یہ نہیں مان سکتی تھی کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکہ دے گا، مجھے افسوس ہے کہ میں نے کسی کی بات نہیں مانی لیکن اب میں اپنے جذبات کو اور اس پریشانی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گی۔دوسری جانب ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک سٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ اب میں اور جنت مرزا ایک ساتھ نہیں ہیں اور یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے اور باقی جو جس کے حق میں بہتر ہو گا اللہ اسے نصیب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں