معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت گرفتار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کر لیا،اداکارہ نے راکھی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہوئی تھی۔
بھارتیمیڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کو آج 19 جنوری کو سہ پہر 3 بجے اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنا تھا، اس اکیڈمی کے لیے راکھی نے اپنے شوہر عادل درانی کے ساتھ شراکت داری کی تھی لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس نے شرلین چوپڑا کی درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو کچھ دیر قبل گرفتار کیا ہے۔راکھی نے شرلین کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی تھی۔دوسری جانب اس گرفتاری کی تصدیق کرنے والی شرلین چوپڑا نے ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ روز ممبئی کے سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی۔راکھی نے گزشتہ سال’می ٹو‘ کے ملزم ساجد خان کیخلاف بیان پر شرلین چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 29 اکتوبر کو ساجد خان کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد شرلین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سلمان خان فلمساز کو تحفظ دے رہے ہیں تاہم راکھی نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ کس شکایت میں میرٹ ہے اور کون سی میں نہیں۔بعدازاں شرلین نے راکھی کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں