ایک بار پھر طلاق کی افواہوں پر ریحام خا ن کا موقف آگیا

ایک بار پھر طلاق کی افواہوں پر ریحام خا ن کا موقف آگیا

لندن(سٹاف رپورٹر) سماجی کارکن اور سابق اینکر پرسن ریحام نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی تیسری شادی بھی ختم ہونے کی افواہوں پر اپنا موقف دیدیا اور اس سلسلے میں ایک ویڈیوبیان جاری کردیا۔ ریحام خان کا کہناتھا کہ کل رات سے ایک خبر گردش میں ہے اور مجھے متعدد فون کالز آئیں، اس موضوع پر سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ تھا ، بہت سے لوگ سوال جواب کر رہے تھے،میں سمجھتی ہوں کہ میں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں،مجھے نہیں پتہ تھا کہ لوگوں کو میری اتنی فکر کیوں ہوگی البتہ میری اپنی فیملی میں سے کسی نے مجھے فون نہیں کیا۔ ریحا م کاکہناتھاکہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ سے مطلب؟ میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہاگر آپ اتنی توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے یا اپنے بچوں پر دیتے یا اپنی بہن کی شادی پر دیتے تو کیا ہی مختلف منظر ہوتا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں