پی آئی اے میں ایک اور طیارے کا اضافہ ہوگیا لیکن یہ جہاز آیا کہاں سے؟تفصیلات منظرعام پر

اسلام آ باد (کامرس ڈیسک) انڈونیشا سے پاکستان لایاگیا دوسرا طیارہ بھی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کے فلیٹ میں شامل کرلیاگیا،لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کے بعد یہ طیارہ 3 ماہ قبل پاکستان لایاگیا تھا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق7 فروری کو پاکستان لائے گئے طیارے کی تزئین و آرائش کا کام کراچی ایئرپورٹ پر مکمل کیا گیا اور آج کراچی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز کی، طیارہ کراچی سے روانہ ہوکر صبح سوا 7 بجے لاہور پہنچا۔ لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ایئر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں