اسلام آ باد (کامرس ڈیسک) انڈونیشا سے پاکستان لایاگیا دوسرا طیارہ بھی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کے فلیٹ میں شامل کرلیاگیا،لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کے بعد یہ طیارہ 3 ماہ قبل پاکستان لایاگیا تھا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق7 فروری کو پاکستان لائے گئے طیارے کی تزئین و آرائش کا کام کراچی ایئرپورٹ پر مکمل کیا گیا اور آج کراچی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز کی، طیارہ کراچی سے روانہ ہوکر صبح سوا 7 بجے لاہور پہنچا۔ لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ایئر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
