محفوظ ڈرائیونگ کا حصول ہدف اور انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے:محبوب اسلم

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس محبوب اسلم نے کہا ہے کہ مفت طبی سہولیات کی بدولت محفوظ ڈرائیونگ کا حصول ہمارا ہدف اور انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے،بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام موٹروے پولیس کے ویژن کی ایک کڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی موٹروے محبوب اسلم کی زیر نگرانی فری میڈیکل اینڈ بلڈ ڈونیشنتر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد لوگ خون کا عطیہ دے چکے ہیں،موٹروے پولیس تھیلسیمیا مریضوں کیلئے خون کا عطیہ دے رہی ہے،سندس فاونڈیشن اور موٹروے پولیس اےسے کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد مسافروں بالخصوص مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے،ہر ڈرائیور کا اصل بلڈ گروپ اسکے کارڈ پر درج کرایا جائے گا،آج کے بلڈ ٹیسٹ میں کراس ہر درج بلڈ گروپ مختلف پایا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے محبوب اسلم نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام موٹروے پولیس کے ویژن کی ایک کڑی ہے،فری میڈیکل کیمپ کے قیام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہے،مفت طبی سہولیات کی بدولت محفوظ ڈرائیونگ کا حصول ہمارا ہدف ہے۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں معیاری ادویات کی ترسیل بلا معاوضہ ہو گی،مستند ڈاکٹرز کا عملہ ڈرائیورز کے بنیادی ٹیسٹ کے نتائج فوری جاری کریگا،فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا افاقہ ہر مکتبہ فکر کو ہو گا،فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے لوگوں میں محفوظ سفر کی سوچ پروان چڑھائیں گے۔ سندس فاونڈیشن سے خالد عباس ڈار نے خصوصی شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں