موٹروے پولیس نے ’ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ‘کے تحت شجر کاری کا آغاز کر دیا

لاہور(وقائع نگارخصوصی)موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز بابو صابو انٹر کمپلیکس میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا سینٹرل ریجن میں 200 سے زائد پودے لگائے گئے۔ مہم کا آغاز آئی جی موٹرویز خالد محمود کی خصوصی ہدایات کیا گیا ہے۔
او کیوں ؟؟
ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن ڈاکٹر عثمان انور نے “ٹریز آر گرین گولڈن” کے تحت پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ملک میں صحت مند معاشرے کو فروغ دینا ہے۔ قرعہ اندازی کے تحت باقی افسران نے بھی پودے لگائے۔ روڈ سیفٹی اور سیکورٹی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام افسران اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں گے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا افراد سے بھی پودے لگوانا انکو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے۔ موٹروے پر ایکسیڈنٹ کوروک ے کیلئے جامع حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ موٹروے پر میڈیکل کیمپ اور ٹیم کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موٹروے پر ایکسیڈنٹ کوروکنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ سپاٹرز کے ذریعے وائلیشن کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیا سے بھرپور تعاون کی امید کرتے ہیں، تقریب کے آخر ایڈیشنل آئی جی عثمان انور نے شجرکاری مہم کو کامیابی سے کرنے پر میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں