مضر صحت سموسے کھانے سے مدرسے کی متعدد طالبات بیمار

راولپنڈی(وقائع نگار) راولپنڈی میں مضر صحت سموسے کھانے کے باعث مدرسے کی متعدد طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی، 20 طالبات کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے سموسے بنانے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم کے ایک مدرسے میں افسوسناک واقعہ پیش ا?یا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متعدد طالبات کی طبعیت سموسے کھانے کے باعث خراب ہوئی۔ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سموسے کھانے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑی، اسپتال لائی گئی طالبات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سموسے بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ نصیر آباد منتقل کردیا، جن سے تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں