ملک بھر میں 2 کروڑ ، 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

اسلام آباد(ایجوکیشن ڈیسک )تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے مگر ہمارے ملک میں المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے سکول سے باہر ہیں۔ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 36 لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں، سکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت سکول سے باہر ہیں۔2016-17ءمیں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 22-2021ء میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائر سیکنڈری سطح پر 22-2021ء میں 60 فیصد بچے سکول سے باہر

اپنا تبصرہ بھیجیں