پلے گروپ سے پہلی کلاس کے بچوں کے لئے مزید7روز کی تعطیلات کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بچوں میں نمونیا کے کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعدنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلے گروپ سے پہلی کلاس کے بچوں کے لئے مزید 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، ساتھ ہی پنجاب بھر کے سکولوں میں 31جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں، گرم کپڑوں کا بھی استعمال کیا جائے۔ ادھرماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ اور دھوپ کی عدم موجودگی کی وجہ سے وائرل نمونیا خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں