مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری :آئی جی موٹروے خالد محمود

لاہور (وقائع نگار) انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پرپبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملہ کی جانب سے زائد کرایہ کی مد میں وصول کیے جانے والے 58لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس دلوائے۔اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والی 4,077پبلک سروس گاڑیوں کو جبکہ اوورلوڈنگ کرنے والی 17,449گاڑیوں کو بھاری جرما نے عائدکئے۔
انسپکٹر جنرل خالد محمود نے کہا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کرنیوالے مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات NoMore مہم کا تسلسل ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ موٹروے پولیس نے دو ہزار سے زائد گاڑیوں کو حد رفتار سے تجاوز کرنے پر تعاقب کرکے انہیں بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ مختلف مقامات پر تعینات سپاٹرز، روڈ سیفٹی پیغامات پر مبنی سائن بورڈز اور مین ٹول پلازوں پر تعینات بریفنگ افسران نے بھی مسافروں کے تحفظ اور یکساں قانون کے نفاذ میں اہم کر دار ادا کیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نئے جوش اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں