پنجاب ڈینگی کے نشانے پر، کنفرم کیسز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی

پنجاب(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 15 ہزار 185 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے لاہورسے 7029 کنفرم کیسز شامل ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 2 مزید افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، علی جان خان نے کہا کہ راولپنڈی میں 2654 اورگوجرانوالہ میں 1591 ڈینگی کے کنفرم کیسز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں