فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

سندھ (وقائر نگار)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گورنرہاوس میں آئی ٹی کلاسز جلد شروع ہوجائیں گی ورجینیا سے اساتذہ کراچی آگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاوس میں آئی ٹی کلاسز جلد شروع ہوجائیں گی اورروزانہ ڈھائی ہزار نوجوانوں کا آئی ٹی سیشن ہوگا۔ کورس کیلئے ورجینیا سے اساتذہ کراچی پہنچ گئے ہیں، جووعدہ کسی اورپارٹی نے کیا تھا وہ میں نے پوراکردیا ہے۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل گورنر ہاو¿س میں آئی ٹی کلاسز کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے اجراءکا آغاز کیا گیا تھا، اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ 50 ہزار طالب علموں کے روشن مستقبل کا آغاز ہوگیا ہے، یہ کورسز کرنے والے فوری ملازمت حاصل کرسکیں گے۔اور اس کے علاو¿ہ وہ فری لانسر کے طور پر بھی کا م کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں