لاہور(وقائع نگار)لاہور پولیس نے کارسرکار میں مداخلت پر 2ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ملزمان نے خود کو وزیراعلی ٰ پنجاب کا رشتہ دار ظاہر کر کے کم عمر ڈرائیور کو چھڑانے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا، ملزم نے کم عمر ڈرائیور بچی کو چھڑنے کیلئے پولیس کو دھمکیاں دیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لے کر ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا