کورنگی (وقائع نگار)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک طرف کراچی شہر کے پیاسے اور دوسری جانب پانی بیچنے والے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کورنگی کراچی میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کورنگی نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔انہوں نےکہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار کیا جائے، کسی آئین کی ترمیم یا ریاست و قوانین نے اختیار عوام کے حوالے نہیں کیا۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم سے نظام تبدیل نہیں ہوا تو حکمرانوں کو تبدیل کردیا جائے گا۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف اس شہر کے پیاسے تو دوسری طرف اس شہر کا پانی بیچنے والے حکمران ہیں۔