فیض پور (سٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے موٹروے پر جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر دونوں کی جان بچالی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فیض پور کے قریب کار کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر دونوں افراد کو زندہ بچا لیا۔ترجمان نے بتایا کہ بحفاظت نکالنے پر کار سوار میاں بیوی نے موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔