لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کیجانب سے اقدامات کے تحت اتوار کے روز مکمل لاک ڈاون ہوگا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاون کے تحت مال روڈ پر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر لاہور محکمہ صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔