محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(محکمہ موسمیات )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا مکان ہےتاہم مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہفتے یعنی آج کے روز جام شورو اور کراچی کے کچھ حصوں آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران سب سے زیادہ بارش پسنی 94، تربت 7 اور پنجگور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 6 ،اسکردو منفی 4، کالام منفی 2، قلات ، ہنزہ اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں