لاہور(سٹاف رپورٹر)ادائیگی عمرہ اور حضور نبی کریم ? کے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی واپس پاکستان پہنچ گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق معروف روحانی شخصیت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ادائیگی عمرہ کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر مریدین اور کارکنوں نے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔استقبال کے لیے صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین شاہ جماعتی،سید احتشام گیلانی،حافظ شفیق جماعتی،ا±سامہ منہاس،شہباز جماعتی،عمران جماعتی،اقبال جماعتی،آصف جماعتی و دیگر احباب موجود تھے۔پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے ملاقات کے بعد وطن عزیز اور فلسطین کے لیے دعا کی۔