کوئٹہ (وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور تندور ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کے درمیان روٹی کے وزن اور نرخوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مذاکرات کے دوران کوئٹہ میں 165 گرام وزنی پیڑے سے تیار ہونے والی روٹی کا ریٹ 25 روپے اور 330 گرام وزنی پیڑے سے تیار ہونے والی روٹی کا نرخ 50 روپے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا۔کامیاب مذاکرات کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تندور مالکان نے کل سے شہر کے تمام تندور معمول کے مطابق کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی کرنے والے تندور کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے گا اور مالکان کو جیل کے حوالے کیا جائے گا۔