بڑی خوشخبری، گیس کے نئے ذخائر دریافت

بڑی خوشخبری، گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ میںسجاول کے علاقے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں، یہ ذخائر جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے ملے ہیں۔ ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی، ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں