آزاد کشمیر کے اندر موجودہ حکومت آٹا مل مالکان کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے:سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر کے اندر موجودہ حکومت آٹا مل مالکان کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے:سردار تنویر الیاس

مظفر آباد (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن قریب آ رہے ہیں اور سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا، آزاد کشمیر کے اندر موجودہ حکومت آٹا مل مالکان کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بہترین انداز میں منظم ہے اور بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کو لیڈ کرے گی، منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت ایکشن نا گزیر ہے۔ ا ن کاکہناتھا کہ آزاد جموں و کشمیر بینک میں کرپشن کی انتہا ہے، آزاد جموں کشمیر بینک میں 120 سے زائد تقرریاں خلاف قانون تھیں جو کہ قابل گرفت ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں