فیصل آباد(کرائم رپورٹر ) فیصل آباد میں سوشل میڈیا کے سٹیٹس پر تنقید کرنے پر محلے دار نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ جڑانوالہ میں میبنہ طور پر ملزم طیب شاہ نے فیس بک پراپنا سٹیٹس لگایا تو فیصل نے کمنٹ میں تنقید کی اور معاملہ جھگڑے تک جا پہنچا جس کے بعد طیب نے اپنے ساتھیوں سمیت فیصل کو گھر سے نکلتے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزم کےگھر جا کر معافی بھی مانگی اور کچھ نہ کہنے کی یقین دہانی کرانے کے بعد ہمارے بھائی کو قتل کردیا۔