لاہور (کرائم رپورٹر ) جیل روڈ پر واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت گلریز کے نام سے ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنیوالے شہری کی لاش لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔