کراچی(وقائع نگار)وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9نومبریعنی جمعرات کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی،وفاقی حکومت پہلے ہی اس کا اعلان کرچکی ہے اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
