کراچی(کرائم رپورٹر)کھارادرپولیس نے خفیہ اطلاعپر کارروائی کرتے ہوئے جعلی فیکٹری پر چھاپہ مارا،جعلی ادویات اوربام تیارکرکے فروخت والےپانچ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ بتایاگیا ہے کہ چھاپے کے دوران جعلی فیکٹری سے گرائپ واٹر، گلوکلوز اوراورمختلف اقسام کے بام کے برآمد کرلیے، 5 ملزمان محمد فاروق، شاہ محمد شاہ ، غلام حسین شاہ ، حسن شاہ اور مراد علی شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گرائپ واٹر کے 44 کارٹنز، گلوکلوز ایک کارٹن اورمختلف اقسام کے بام کے 8 کارٹنز برآمدکر لیے۔