اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی اور اس سلسلے میںوفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سمری میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاس کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور نمٹائے گی، مینجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا۔