اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔آج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبر پختون خوا پولیس نہیں آتی، انہیں جوڈیشل کر دیا جائے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔جس پر عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔